کینیڈا میں مقامی بچوں کی باقیات۔۔اقوام متحدہ کا جامع تحقیقات کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اقوام متحدہ نے نے کینیڈین حکومت اور کیتھولک چرچ پر زور دیا ہے کہ وہ ایک سابق سکول سے ملنے والی مقامی باشندوں کے بچوں کی باقیات کی مکمل اور جامع تحقیقات کرے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ برٹش کولمبیا کے ایک سابق اسکول کے احاطے میں واقع ایک اجتماعی قبر سے تقریبا دو سو پندرہ بچوں کی باقیات دریافت ہوئی تھیں۔
یہ اسکول سن1890 تا 1978 فعال رہا تھا۔ شروع میں اس اسکول کا انتظام کیتھولک چرچ کے پاس تھا جبکہ بعد ازاں اسے کینیڈین حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حقائق جاننے کے لیے ٹھوس اقدامات لینے کا عہد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا نے ایک اور بالی وڈ اداکارہ کی جان لے لی