طالبان کے حملوں میں کمی آئی نہ آئے گی۔۔اقوام متحدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکراتی عمل کی خاطر طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ یہ جنگجو ملک میں اپنی گرفت کو مضبوط بنانے کی خاطر مستقبل میں مزید حملے کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ البتہ یہ جنگجو اپنی عسکری پوزیشن زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش میں ہیں۔ بائیس صفحات کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا سے قبل طالبان کی طرف سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اندیشہ ہے کہ یہ جنگجو ملک میں اپنی گرفت کو مضبوط بنانے کی خاطر مستقبل میں مزید حملے کریں گے۔
واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک نکل جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔طعنے اور دھمکیاں دینے والے جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا: رابی پیرزادہ