یہودیوں کی اشتعال انگیز میرا تھن۔۔مقبوضہ بیت المقدس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی انتہا پسندوں کی میرا تھن ریس اور سائیکل ریلی کے موقعے پر پرانے بیت المقدس کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
دوسری طرف اسرائیل کے انتہا پسند یہودی گروپوں نے آئندہ ہفتے عبرانی ریاست کی پرچم پردار ریلی نکالنے کا اعلان کیا ۔ کرونا وبا کی وجہ سے یہ ریلی ایک ماہ کی تاخیر سے نکالی جارہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ پرانے شہر میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کی دکانیں زبردستی بند کردا دیں اور یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا۔یہودی انتہا پسند گروپوں نے آئندہ جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم بردار ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔اس بار ریلی کا راستہ تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جس راستے سے یہ ریلی نکالی جاتی تھی وہاں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ گرے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔فضل الرحمان نکاح وغیرہ کرایا کریں سیاست ان کا کام نہیں۔۔فواد چودھری