اداکارہ سونیا حسین کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اداکارہ سونیا حسین نے کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور اسی قسم کی بے بنیاد خبروں کی وضاحت کردی۔
سونیا حسین نے حال ہی میں احسن خان کے شو میں کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ شرکت کی تھی جس میں انہوں نے شعیب ملک کے ان کے گھر آکر ڈنر کرنے کے حوالے سے بتایا۔
View this post on Instagram
سونیا نے بتایا کہ ’جب شعیب ملک ان کے گھر کھانے پر آئے تھے تو ان کی والدہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ شعیب ملک شادی شدہ ہے، سونیا نے بتایا کہ ان کی والدہ نے شعیب ملک کو پسند کر لیا تھا اور انہیں شعیب سے شادی کیلئے راضی بھی کرنے لگ گئی تھیں، ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ لڑکا بہت اچھا ہے۔‘
اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر ان سونیا حسین نے واضح موقف پیش کیا ہے۔
View this post on Instagram
سونیا نے انسٹاگرام سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک سٹوری میں لکھا کہ وہ شرطیہ کہہ سکتی ہیں کہ ہم سب کی والدہ ہمارے اچھے دوستوں سے مل کر اپنا کوئی دلچسپ تبصرہ پیش کرتی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ شو میں کی گئی میری بات کو اب توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے اور بلاوجہ ہی ایک سنجیدہ خبر بنادیا گیا ہے۔انہوں نے اپنی سٹوری میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی میرے بہترین دوست ہیں۔
اداکارہ نے یہ درخواست بھی کی کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر خبر بنانے سے گریز کیا جائے یہ لوگوں کی زندگی میں بدترین اثر ڈال سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی