نیب ان ایکشن۔۔ سعد رفیق ۔ چودھری شیر علی ۔منشاگروپ سمیت 10انکوائریز کی منظوری 

Jun 05, 2021 | 20:30:PM
 نیب ان ایکشن۔۔ سعد رفیق ۔ چودھری شیر علی ۔منشاگروپ سمیت 10انکوائریز کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق ، سابق میئر فیصل آباد چودھری شیر علی اور منشاگروپ سمیت 10انکوائریز کی منظوری دیدی ۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاو¿نٹبلیٹی نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ 
 قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 10 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں خواجہ سعد رفیق سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے، ریلویز کے افسروں/اہلکاروںور دیگر،مظفر علی رانجھا،سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، نور الامین مینگل سابق ڈی سی او فیصل آباد،ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے افسروں /اہلکاروں،سٹی ڈسٹرکٹ حکومت فیصل آباد کے افسروں /اہلکاروں،میسرز یڈ کے بی ریلائیبل اور دیگر، چوہدری شیر علی سابق مئیر /سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد،محمد امین چوہدری سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،میاں انجم محمد سلیم،محمد سلیمان،عمران شیر علی،ایف ڈی اے کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے افسروں /اہلکاروں،چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن وہاڑی کے افسروں،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحیم یار خان کے افسروں/اہلکاروں،یونائیٹڈ ایتھانول انڈسٹریز صادق آباد کی انتظامیہ اور دیگر،آفیسرز /آفیشلز سی اینڈ ڈبلیو، ڈیپارٹمنٹ کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ملتان کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،مہر ارشاد احمد خان رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔
 اجلاس میں منشاگروپ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں محمد یاسین سابق تحصیل ناظم،غزالہ شاہین دختر محمد یاسین،سابق رکن صوبائی اسمبلی،غلام مرتضیٰ،اعظم سہیل اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں حافظ محمد طارق جاوید میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ریٹائرڈ)ڈی ایچ کیو بہاولپور اور دیگر کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں نذیر احمد لنگاہ،ریٹائرڈ جج ملتان اور دیگر،حافظ اللہ دتہ کاشف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے خلاف انکوائری رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،چولستاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھیجنے کی منظوری دی۔ قومی احتساب بیورو کے اجلاس میں سہیل ظفر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،رضوان ظفر سابق ٹاو¿ن ناظم گجرانوالا اور دیگر،ملک غضنفر عباس چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی،محمد شیر چیمہ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں۔