حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو ساڑھے 3 کھرب کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ

Jun 05, 2021 | 20:40:PM

(24 نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومتی ارکان اسمبلی کو 3 کھرب 50 ارب کا ترقیاتی فنڈ دیا جائے گا یہ فنڈ صرف پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو ملے گا، حکومت نے فنڈ کو خفیہ رکھنے کیلئے بجٹ میں فنڈ کو ضلعی ترقیاتی پیکیج کا نام دےدیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فنڈ آئندہ 3 سالوں میں حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں خرچ ہوگا، نئے آئندہ مالی سال کے بجٹ ضلعی ترقیاتی پیکیج کیلئے ڈیڑھ کھرب مختص ہوں گے،تبدیلی سرکار اپنے ارکان اسمبلی کو سڑکوں کی تعمیر پر 1 کھرب 34 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دے گی، لاہور کے ارکان اسمبلی کو نئے مالی سال میں صرف 7 ارب روپے کے فنڈ ملیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ضلعی ترقیاتی پیکیج میں ایک کھرب 34 ارب روپے کا فنڈ صرف روڈ سیکٹر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں 1113 روڈ کی سکیمیں مکمل ہوں گی، لاہور کی 25 سڑکوں کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 1 ارب 8 کروڑ 3 سال میں ملیں گے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت سب سے زیادہ فنڈ ملتان کے ارکان اسمبلی پر خرچ ہوں گے، ملتان کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے 9 ارب ملیں گے، بہاولپور میں 8 ارب ،میانوالی میں 6 ارب 33 کروڑ ،راولپنڈی کو 5 ارب روپے ملیں گے،یہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج صرف حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ نئے سال کے فنڈ مختص کرنے کیلئے تجاویز حکومت کو پیش کردی گئیں،نئے مالی سال کے بجٹ میں روڈ سیکٹر کی مد میں 50 فیصد فنڈ مختص کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں ہیں،محکمہ مواصلات و تعمیرات اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اس روڈ سیکٹر پروگرام کو مکمل کریں گے،حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں دیگر شعبوں کیلئے بھی فنڈ رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نکاح وغیرہ کرایا کریں سیاست ان کا کام نہیں۔۔فواد چودھری

مزیدخبریں