کوروناویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق جون میں سائنو فارم، کین سائنو اور سائنو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔
این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں جاری ماس ویکسی نیشن مہم میں سہولتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے۔واضح رہےملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے اور مزید 1900 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21189 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب تک ویکسین کی 82 لاکھ 63 ہزار سے زائد ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو ساڑھے 3 کھرب کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ