(24 نیوز)باجوڑ میں مقامی افراد نے جمعیت علمااسلام کے رہنمائوں پر دھماکوں کے الزام میں مقامی شخص کو مارمار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے دھماکے کے الزام میں مقامی شخص کو گرفتار کیا تھا،گرفتاری کے بعد ملزم کو مقامی افراد نے مارمارکر قتل کردیا، ملزم کا تعلق باجوڑ کے تحصیل ماموند سے ہے ،پولیس کاکہناہے کہ قتل کے بعد ملزم کی لاش کو قریبی تھانے منتقل کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ مہینے پہلے جمعیت علما اسلام کے دو رہنما بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے ،دونوں دھماکوں کا شبہ مقامی افراد نے اس شخص پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا،ڈی پی او باجوڑ کاکہناہے کہ قتل میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے دوائیوں کے500 ارب کھا گئے اب کورونا کا ریلیف پیکیج ۔۔ کیا لوگ ہیں ؟مسلم لیگ ن