سعودی عرب اور بھارت میں دوطرفہ تجارتی حجم 33 ارب ڈالر

Jun 05, 2021 | 21:56:PM

 (24نیوز)سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
 سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں جمہوریہ ہند کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی گہرائی بہت مضبوط ہے۔ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقائق اور اعداد وشمار اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تبادلے کا حجم فی زمانہ 33 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اس وقت ایک اہم ترین ملک ہے۔ان کا ملک خلیجی خطے، شرق اوسط اور شمالی افریقہ میں مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب ان میں اہم ترین ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت آج سعودی عرب میں ادارہ جاتی کام ایک اچھی علامت ہے۔ یہی وجہ سے ہم اپنے معاشی، سیاسی اور معاشرتی پہلوں پر اپنے مستقبل کے کام کی بنیاد رکھتے ہیں۔ڈاکٹر اوصاف نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور بھارت کے مابین تجارتی حجم بہت اچھا اور صحت مند ہے۔ چین، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا تجارتی شراکت دار ہے۔ فی الحال تجارتی تبادلے کا حجم تینتیس ارب اور ہندوستان کی سعودی عرب کی برآمدات چھ ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہیں۔دونوں ممالک میں تجارتی لین دین، درآمدات اور برآمدات گذشتہ تین سے چار سالوں میں مستقل مزاجی سے جاری ہیں۔ ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ سعودی عرب ہندوستان کے لئے انتہائی قابل اعتبار شراکت دارہے۔ سعودی عرب ہماری 19 فیصد خام تیل کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔بھارت اس وقت بہت سی غذائی اشیا کی فراہمی کے ذریعہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے میں سعودی عرب پر انحصار کرتا ہے۔ بھارت سعوی عرب کو چاول کی بڑی مقدار فراہم کرتا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وبائی امراض نے دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کیا۔ یہ ہندوستان، ہمسایہ ممالک اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج ہے۔ اس مرحلے پر سعودی عرب کی طرف سے بھارت کو آکسیجن کونسیٹرس، سلنڈر اور کنٹینر کی شکل میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ سعودی عرب کی طرف سے بھارت کو دی جانے والی طبی امداد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی بھارتی عوام کے ساتھ ہمدری اور خیر سگالی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ڈکٹر اوصاف سعید نے مزید کہاکہ سعودی عرب نے تقریبا 300 میٹرک ٹن آکسیجن اور 6000 آکسیجن سلنڈر فراہم کیے۔ ادویہ اور خوراک کا سامان اس کے علاوہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سیف علی خان سے شا دی کے بعد بڑی عمر والے مرد میں اب دلچسپی نہیں رہی۔۔کرینہ کپور

مزیدخبریں