(24 نیوز)ملک کے معروف گلوکار ایس بی جان نجی ہسپتال میں چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق سنی بینجمن جان 1934 میں کریسچن گھرانہ میں پیدا ہوئے، انکی عمر 87 سال تھی وہ کئی روز سے علیل تھے۔
سنی بینجمن جان کے بیٹے کاکہناہے کہ انکی حالت انتہائی تشویشناک تھی ،وہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے، بیٹے کا مزید کہناتھا کہ وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا اورنجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
انکے دونوں بیٹے اورہسپتال انتظامیہ نے انکے انتقال کی تصدیق کردی، ایس بی جون کے بیٹے گلین جون کی واپسی پر تدفین کی جائے گی ،گلین جون سوئیڈن میں ہیں ۔
انہوں نے گلوکاری کا سفر20 مئی1950کو ریڈیو پاکستان کراچی سے سیف الدین سیف کے لکھے ہوئے گیت سے ہوا۔ایس بی جان کے مشہور گانے تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، سال 2011 میں انہیں پرایڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جسم فروشی ۔۔ بالی وڈ کی 2 اداکارائیں 5 مردوں سمیت گرفتار
معروف گلوکار ایس بی جان 87 برس کی عمر میں چل بسے
Jun 05, 2021 | 22:07:PM