وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان طلب کر لیا

Jun 05, 2022 | 00:01:AM

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24گھنٹے میں طلب کر لیا ۔
وزیراطلاعات کے مطابق توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو وزیراعظم نے قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ، لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے، وزیراعظم کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی

مزیدخبریں