اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، بڑی خبر آگئی

Jun 05, 2022 | 00:09:AM

(ویب ڈیسک) ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ 

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی  تعینات کردی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ 

جس کے بعد ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے ہر دم چوکس ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان طلب کر لیا

سیکیورٹی پلان کے تحت بنی گالہ میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ 

ترجمان نے اپنے بیان میں عوام سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 پر کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ 

مزیدخبریں