طلبا کیلئے خوشخبری: حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Jun 05, 2022 | 10:13:AM
وفاقی وزیر،احسن اقبال،لیپ ٹاپ،تقسیم
کیپشن: ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں: وفاقی وزیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بہت کچھ رکھا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پرلیپ ٹاپ دیں گے، بجٹ میں سائبرسیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تربیتی پروگرام شامل ہیں، انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اے پی سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف پراجیکٹس کیلئے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگلے سال ترقیاتی بجٹ کا جحم 800 ارب ہوگا، 2018 میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، جاری منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، خزانہ خالی ہونے کے باعث پی ایس ڈی پی ترتیب دینا مشکل کام تھا، آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت تمام صوبوں اور وزارتوں کی سفارشات کا جائزہ لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں، گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورٹ اینڈ شپنگ اور گوادر کے منصوبے متاثر ہوئے، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر اور اعلیٰ تعلیم  ہماری ترجیح ہو گی، انفارمیشن اور سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی۔ 

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کرے گی، سائبر سیکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نوجوانوں کے تربیتی پروگرام ترقیاتی بجٹ میں شامل ہیں، نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بہت کچھ رکھا ہے، ہرطالب علم کو آسان اقساط پر لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، صوبوں کے ساتھ مل کر 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بجٹ میں شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں بھی تیزی لانے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں ترجیح بلوچستان ہے، ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ بلوچستان میں منصوبوں پر خر چ ہو گا، فاٹا میں ضم شدہ اضلاع کیلئے بھی 50 ارب روپے رکھا گیا ہے، ڈیموں کی بروقت تکمیل پر حکومت توجہ دے رہی ہے، اعلیٰ تعلیم کا بجٹ بڑھائیں گے۔