عید قربان کی آمد آمد۔جانور خریدنے والوں کو ماہرین نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عیدقربان کی آمد آمد ہے،،لمپی سکن وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے متعدد جانوربیماری میں مبتلا ہو چکے،قربانی کےجانورں میں لمپی سکن وائرس نے خریدوں کو پریشان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ لائیوسٹاک کا کہنا ہے کہ اس وقت متعدد جانور اس بیماری میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں ، مویشیوں میں پھیلنے والی اس خطرناک بیمار ی کو روکنے کیلئے مختلف اضلاع میں جگہ جگہ کیمپس لگائے گئے ہیں تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ، کیمپس میں صرف 5 روپے کی پرچی پر جانوروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔
دوسری طرف مارکیٹ میں اس ویکسین کو لے کر 5 سے 7 ہزار روپے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور خریدنے سے پہلے اس بات کی تصدیق کی جائے کہ کیا جانور میں کوئی وائرس تو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری