(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے گزشتہ روز آئیفا ایوارڈز 2022 میں جو لباس پہنا وہ اپنی قیمت کے باعث بھارتی میڈیا کی زینت بن گیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سارہ علی خان نے ایوارڈ کی گرین کارپٹ تقریب کیلئے سیاہ گاؤن کا انتخاب کیا جو کہ ناروے سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر کرسٹین ایڈنویک کا ڈیزائن کیا ہوا ہے۔
نارویجن ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر اس لباس کی قیمت ساڑھے 17 ہزار پاؤنڈ جو پاکستان تقریباً (43 لاکھ 30 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئیفا ایوارڈز کی تقریب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
تقریب کی خاص بات پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کی آئیفا کے ساتھ بطور آفیشل میک اپ اور ہیئر پارٹنر شرکت تھی۔
تقریب میں سارہ علی خان ، جیکولین فرنینڈس، جینیلیا دیش مکھ، گوہرخان، دھوانی بھانوشالی، لارا دتہ بھوپتی سمیت دیگر نبیلہ کے کیے گئے خوبصورت میک اپ کے ساتھ نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر کر دو بیٹیوں سمیت جاں بحق