' پٹرول مہنگا شوبز شخصیات کے دلچسپ تبصرے تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے ناصرف عام آدمی کو متاثر کیا ہے بلکہ شوبز سے منسلک فنکار بھی مہنگائی کے سبب سر پکڑے بیٹھے ہیں۔پٹرول کی قیمت 209 ہونے پر معروف اداکاروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمیر رانا
معروف پاکستانی اداکار و ہدایتکار عمیر رانا نے ٹوئٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ 'میں نے ابھی اپنی ٹنکی 7 ہزار 500 روپے میں فُل کروائی ہے '۔اداکار نے طنزیہ لکھا کہ 'میاں دے نارے، بھٹو دے لارے'۔
Just topped my tank for Rs7,500!!
— Omair Rana (@omairana) June 3, 2022
Mian dey Naarey!
Bhutto dey Laarey!#IMeFFed https://t.co/Tr7ZWt3YoR
رابعہ بٹ
ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد طنزیہ اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ 'سب کچھ بڑھ رہا ہے، کیا تمہارے دل میں میرا پیار نہیں بڑھ سکتا؟ یا اس کے لیے بھی شہباز شریف سے بات کرنا ہوگی؟'
سید محسن گیلانی
اداکار سید محسن گیلانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ 'اس وقت لاہور شہر میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد برا حال ہے، لوگوں نے پمپس کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگا رکھی ہیں، لوگوں میں غم و غصہ ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اچانک پیٹرول 30 روپے بڑھا دیا گیا، بجلی مہنگی ہوگئی ہے، یہ کسی بم سے کم نہیں ہے،بم پر بم گرایا جا رہا ہے، ارے واہ! کیا خوب آمد ہوئی ہے ہماری پی ڈی ایم کی اور ن لیگ کو تو کہتے ہیں کہ بہت تجربہ کار لوگ ہیں'۔
View this post on Instagram
سیمی راحیل
سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے کردار 'نوٹی نانی' کی طنز و مزاح سے بھرپور ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'یہ جو اوپر کے لوگ بڑے بڑے فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے کیا کہا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا تو غریب کو کیا فرق پڑے گا؟'
View this post on Instagram