(ویب ڈیسک) ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نظیر شیخ نے کہا کہ دعا زہرا اور شوہر کی پنجاب سے منتقلی کے لئے قانونی تقاضے پورے کر لئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زبیر نظیر شیخ نے کہا کہ دعا زہرا اور اس کے شوہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، دعا زہرا کی بازیابی کیلئے کراچی سے 7 ٹیمیں روانہ کی گئی تھیں،3 ٹیمیں پنجاب ، 2 مانسہرہ1 راولپنڈی اور 1 رحیم یار خان میں تھی ، ساتویں ٹیم دعا اور شوہر کو حفاظتی تحویل میں لے کر کراچی لا رہی ہے ۔ ایس ایس پی اے وی سی سی نے کہا کہ دعا اور اس کے شوہر کو آج رات ہی کراچی پہنچایا جائے گا۔