(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالا پہنچ گئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر بعد کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں اور قانون کے مطابق انھیں سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خود سے بالاتر ہو کرملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے: وزیراعظم
ان کا کہنا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران خان کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کر لے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلحہ حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں۔
یاد رہے عمران خان نے 25 جون تک پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔