خود سے بالاتر ہو کرملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے: وزیراعظم

Jun 05, 2022 | 13:23:PM

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کے ڈائیلاگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معاشرے میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کا ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:      سارہ خان کے بلیک گائون کی قیمت کتنے لاکھ۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مزیدخبریں