افسوسناک خبر۔5 اوباشوں کی گاڑی میں لڑکی سےاجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خواتین سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے،بھارتی شہر حیدرآباد میں جوانسالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 میں سے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان اور سی سی ٹی وی کی مدد سے پانچوں ملزموں کی شناخت کرلی، گرفتار ملزموں میں سے تین اوباش 18 سال سے کم عمر ہیں،زیر حراست ایک ملزم تلنگانہ راشٹرا پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ لڑکی کو 5 ملزموں نے اس وقت مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 28 مئی کو ایک دعوت سے گھر واپس جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا حکم دیدیا
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پچھلے ہفتے لڑکی سے ملزموں نے گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی۔