امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟

Jun 05, 2022 | 16:10:PM
امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟
کیپشن: ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق امبر ہرڈ جوکہ ورجینیا میں ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں تاہم اب ایک سعودی شخص نے اداکارہ کو ایک پیغام میں ان کے مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے اور ساتھ ہی شادی کا اشارہ دیدیا۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وائس نوٹ وائرل ہورہا ہے، اس وائس نوٹ میں ایک آدمی کو عربی میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ امبر، چونکہ تمام دروازے آپ پر بند ہو رہے ہیں، اس لئے آپ کے پاس اب میرے سوا کوئی نہیں جوکہ آپ کی دیکھ بھال کرے۔‘’میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں اور آپ سے بدتمیزی کرتے ہیں، اس لیے میں نے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیںحج عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اس شخص نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’اللّٰہ ہم دونوں کو خوش رکھے۔ تم ایک نعمت ہو لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں آپ کے لئے اس بوڑھے آدمی سے بہتر ہوں۔‘

 خیال رہے کہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لئے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیںافسوسناک خبر۔5 اوباشوں کی گاڑی میں لڑکی سےاجتماعی زیادتی