(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں فرق واضح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں گزشتہ اور موجودہ حکومت کا موازنہ کیا ہوا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
صفحے کے اوپر درج تھا کہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر بننے والی امپورٹڈ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی'۔
ساتھ ہی عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں اور عوام کو دی گئی سہولیات کے حوالے سے اعداد وشمار لکھے تھے۔
احمد علی بٹ کی مذکورہ وائرل انسٹاگرام اسٹوری پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے