افسرشاہی کا وزیراعظم کے احکامات ماننے سے انکار، عوام ریلیف کی منتظر

Jun 05, 2022 | 17:16:PM

(ویب ڈیسک) افسر شاہی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ شہباز شریف کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس لینے اور دورانیہ کم کرنے کے احکامات پر تاحال عمل نہیں ہوسکا ہے۔ 

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق اس وقت ملک یں بجلی کی طلب 27 ہزار 300 میگا واٹ جبکہ رسد 20 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بھی 7 ہزار 300 میگا واٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:خود سے بالاتر ہو کرملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے: وزیراعظم

وزیراعظم کے واضح احکامات کے باوجود پنجاب سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا واضح شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے۔ زیادہ تر مقامات پر 8 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ ہے۔ 

باربار ٹرپنگ کی وجہ سے غریب عوام کا الیکٹرانکس کا سامان جل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ڈسکوز نے وزارت توانائی کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

مزیدخبریں