بنی گالہ میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس میں فيصلہ کيا گيا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ استعفوں کی تصدیق کے لئے کوئی بھی رکن اسمبلی اسپيکر کے پاس پيش نہيں ہوگا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، لانگ مارچ کے لئے مختلف تاریخوں پر بحث ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک اہم وکٹ گرادی، بڑی خبر
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ڈراما کررہی ہے، وزیر اعظم کہہ رہے ہیں ملک میں صرف 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے،کاش وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی بے وقوفی ہوگی، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں پھر کچھ اور ہوگا۔