قومی اسمبلی سے استعفے ، تحریک انصاف نے بڑ ااعلان کردیا 

Jun 05, 2022 | 19:00:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں بھرپورحصہ لے گی جبکہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونیوالے ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک ا نصاف کا کوئی بھی رکن اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ راناثنااللہ سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو اس کا شدید ردعمل آئےگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے پٹرول،گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیاہے،ملک میں ایک تشویش کی لہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک اہم وکٹ گرادی، بڑی خبر

مزیدخبریں