عمران خان کی گرفتاری پر ایسی آگ لگے گی جس سے کوئی نہیں بچے گا، مراد سعید

Jun 05, 2022 | 19:09:PM

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا سوچنا بھی مت،عمران خان کی گرفتاری پر ایسی آگ لگے گی جس سے کوئی نہیں بچے گا،ان کا کہناہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بات کی، تقسیم کرنے کی نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ صر ف عمران خان ہی پاکستان کو متحد کر سکتے ہیں ،قوم کا ایک ہی نعرہ ہے امپورٹڈ حکومت نا منظور، قوم کا ایک ہی نعرہ ہے امریکا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ۔
مراد سعید نے کہاکہ پوری قوم نے دیکھا چوروں اور ڈاکوﺅں کو مسلط کیا گیا،پاکستانی قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا،امپورٹڈحکومت کیخلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے ،سب نے دیکھا لوگ امپورٹڈ حکومت کیخلاف خود باہر نکلے ،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم اور اس کے بیٹے پر فردجرم عائد ہونا تھا، امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ ہو گیا،سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوئی تو ڈر ہے لوگ قانون کو ہاتھ میں لینگے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے ان سازشوں کو پہچانا اور عوام باہر نکلے ،صبح قوم کو بجلی کا جھٹکا اور رات کو پٹرل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے،امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو گا، یہ عوام میں نہیں جا سکیں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے اڈوں پر امریکا کوایبسلوٹلی ناٹ کہا، عمران خان نے اسلام، پاکستان، کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑا،عمران خان کی گرفتاری کا سوچنا بھی مت،عمران خان کی گرفتاری پر ایسی آگ لگے گی جس سے کوئی نہیں بچے گا،ان کا کہناہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بات کی، تقسیم کرنے کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کو بڑا دھچکا۔ناراض رہنما بنی گالہ پہنچ گئے

مزیدخبریں