(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف جو پہلے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے کترینہ کیف کی آئیفا 2022 کی تقریب میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔
ممتا بینر جی نے شاہ رخ خان کی صحت کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ابھی پتہ چلا کہ شاہ رخ خان کا مثبت آیا ہے ، سپر اسٹار کے لیے جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ ریلیز سے پہلے مسائل کا شکار
شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے حوالے سے تشویشنا ک خبر
Jun 05, 2022 | 20:19:PM