ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 10،12 سیٹیں جیتنے پر حمزہ کی حکومت ختم ہو جائیگی، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ ضمنی انتخابات میں اگر10، 12 سیٹیں پنجاب سے پی ٹی آئی لیتی ہے تو حمزہ کی حکومت ختم ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ جون کا مہینہ بہت اہم ہے،لانگ مارچ بھی ہوگا، اسمبلیوں میں بھی نہیں جائیں گے،ہم اس حکومت کے کسی سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر10، 12 سیٹیں پنجاب سے پی ٹی آئی لیتی ہے تو حمزہ کی حکومت ختم ہوگی،شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ میں استعفے دینے کے فیصلے میں بھی شامل ہوں ،ملک میں ایک ووٹ کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک مسائل زدہ جماعت ہے،ایم کیو ایم اسی جون کے محلے میں بولے گی،ان کا کہناتھا کہ یہ وہ حکومت ہے جو کہتی تھی ووٹ کو عزت دو،میں آئی ایس آئی کو دنیا کا نمبرون ادارہ سمجھتا ہوں، کسی غیر ملکی کو ویزہ دینے کیلئے 3 ایجنسیوں میں سے ایک کی کلیئرنس ضروری ہے،جس بے وقوف نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر تمانچہ مارا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ آصف زرداری نے ان کو لاہور کے لکشمی چوک میں لے جا کر سیاسی طور پر غرق کیا،ن لیگ چاہتی تھی کہ عوام اور فوج کی لڑائی ہو،فوج نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، رینجرز نے تھوڑا ہاتھ بھاری رکھا،ان کاکہناتھا کہ پاک فوج سے میرے تعلقات ہیں اور رہیں گے،عمران خان کیساتھ زیادتی ہوئی ہے ،25 مئی کو جو ایکشن لیا گیا وہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین دہشتگردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مصر،اسماعیلیہ کے قصائی کو سزا سنانے والا جج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق