نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول، وزیراعظم کی سخت الفاظ میں مذمت

Jun 05, 2022 | 21:27:PM
نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول، وزیراعظم کی سخت الفاظ میں مذمت
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کر  اور کچھ نہیں، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔

بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمتعدد افرادکوگرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:خصوصی اختیارات کا استعمال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 جون کو نہیں ہوگا

کانپور میں احتجاج کی کال پر سخت سکیورٹی لگائی گئی ہے،گذشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، ادھر بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کردیا گیا۔

دوسری جانب عرب ممالک میں بھی عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

قطر نے دوحا میں بھارتی سفیرکو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔