سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا بڑا دعویٰ

Jun 05, 2022 | 21:36:PM

(24نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے خلاف مقدمات درج کیے گئے،ہمیں مارنے اور اٹھا لے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب میں قاسم سوری نے کہا کہ مجھے اس علاقے کی عوام نے منتخب کراکر عزت دی،جس نظریے کے تحت عوام نے مجھے بھیجا میں اسی پر قائم رہا،آپکا نمائندہ کبھی نہیں بکا،سابق نمائندوں نے اپنے لوگوں کو ہمیشہ دھوکا دیا،صوبائی دارلحکومت سے ژوب تک سڑک کو دورویہ کرنے کا کریڈیٹ بھی ہمیں جاتا ہے
قاسم سوری نے مزید کہا کہ عمران خان نے بلوچستان کو اسکا پورا حق دیا،عمران خان کو ہٹانے کیلئے امریکی سازش ہوئی،جب امریکی مراسلہ پڑھا تو میرا سر شرم سے جھک گیا، انکا کہناتھا کہ 
عمران خان نے ہمیشہ پاکستان اور اسلاموفوبیا کا مقدمہ لڑا،غلام ذہنیت کے لوگوں کو امپورٹ کرکے حکومت دی گئی، آج کی حکومت کو مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،باپ وزیر اعظم بیٹا وزیر اعلیٰ بن گیا اب سب ٹھیک ہوگیا؟؟ آج لوڈشیڈنگ کی انتہا نہیں ہے لیکن سب خاموش ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ مار دو اٹھا لو نہ بکے ہیں نہ بکیں گے نہ جھکیں ہیں نہ جھکیں گے، ان کا مزید کہناتھا کہ لانگ مارچ سے خوفزدہ حکومت نے بچوں اور خواتین پر شیلنگ کی، بزدل حکومت نے علامہ اقبال کی بہو کے گھر بھی چھاپہ مارا، امپورٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنا ہے، امریکی ایما پر آئی حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے،گیارہ جماعتوں کا ٹولہ مزے کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خصوصی اختیارات کا استعمال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 جون کو نہیں ہوگا

مزیدخبریں