اپردیر جلسہ، عمران خان کی پرچی دیکھ کر اشیا کی قیمتیں بتانے کی ویڈیو وائرل 

Jun 05, 2022 | 21:52:PM

 (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپر دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران پرچی دیکھ کر اشیا کی قیمتیں بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق 13 مارچ 2022 کو عمران خان نے بطور وزیراعظم کہا تھا کہ وہ آلو ٹماٹر کی قیمت پتا کرنے نہیں آئے بلکہ قوم بنانے آئے ہیں تاہم گزشتہ روز اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں پرچی سے پڑھ پڑھ کر بتاتے رہے اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے رہے۔
جلسے سے خطاب کے دوران ایک موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تقریر کے دوران گڑ بڑا بھی گئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی، غلطی کا احساس ہونے کے بعد انہوں نے اپنی بات دوبارہ دہرائی اور بتایا کہ 16 ہزار 180 روپے۔عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے مختلف تبصرے کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: مصر،اسماعیلیہ کے قصائی کو سزا سنانے والا جج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

مزیدخبریں