مشکل حالات میں بھی عوام کے مسائل حل کریں گے ، گورنر پنجاب

Jun 05, 2022 | 22:01:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی ملاقات کے موقع پر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ عوام کی خدمت کرنا ہماری سیاست کا مقصد ہے، اگرچہ حالات بہت مشکل ہیں لیکن محنت اور صرف محنت سے عوامی مسائل کو حل کریں گے۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے کہاکہ قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے ویژن کےمطابق کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کورکمیٹی کا اجلاس ،تحریک انصاف کا لانگ مارچ سے متعلق بڑا فیصلہ

مزیدخبریں