وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام بڑا ریلیف دیدیا

Jun 05, 2022 | 22:58:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے میٹرو بس کے کرایوں میں کمی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے میٹرو بس سروس کے کرائے نصف کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ دل پر پتھر رکھ کر کرنا پڑا، موجودہ معاشی تباہی کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کرائے نصف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو تھوڑا سا ریلیف مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مرسیڈیز کا تکنیکی خرابی پر برسوں بعد لاکھوں کاریں واپس منگوانے کا اعلان

مزیدخبریں