(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لئے مشکلات پیدا کرکے گئے ہیں ، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ جھوٹ اور بہتان کی سیاست پی ٹی آئی لے کر آئی ہے،یہ بہت ساری ایسی چیزیں کر کے گئے ہیں جنہیں انہیں مان لینا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ پاور پلانٹ بند پڑے ہیں، کپیسٹی پوری نہیں اس لئے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،وزیر خزانہ نے کہاکہ10 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 10،12 سیٹیں جیتنے پر حمزہ کی حکومت ختم ہو جائیگی، شیخ رشید