سپریم کورٹ کا انوکھا فیصلہ، شہری کو فی منٹ 1 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

Jun 05, 2022 | 23:24:PM
سپریم کورٹ کا انوکھا فیصلہ، شہری کو فی منٹ 1 لاکھ روپے جرمانے کا حکم
کیپشن: بھارتی سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر ایک درخواست گزار کو 18 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا جو بعد میں کم کرکے دو لاکھ روپے کردیا گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے زمین کے تنازعے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ اس کا کیس تعلقہ مجسٹریٹ، سول مجسٹریٹ اور بمبئی ہائیکورٹ سے پہلے ہی مسترد ہوچکا تھا لیکن یہ سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار سے کہا کہ اس کے کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوا ہے لیکن اگر وہ پھر بھی وہ بحث کرنا چاہتا ہے تو کیس ثابت نہ کرنے پر فی منٹ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ درخواست گزار اپنی ضد پر اڑا رہا اور دلائل دینا شروع کردیے لیکن سپریم کورٹ نے بمبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسے 18 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ بعد ازاں یہ جرمانہ کم کرکے دو لاکھ روپے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہداف حاصل کرلیے،،، بڑی خوشخبری پاکستان کی منتظر!!!