عمران خان کے خلاف منفی پراپیگنڈا، اہم حکومتی عہدیدار برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر صرف وزیراعلیٰ کے استعمال کے لیے ہے۔ کےپی حکومت کا ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی استعداد نہیں رکھتا۔ اس کام کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹر استعمال ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے زیر استعمال رہا۔ ہیلی کاپٹر سے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اسلام آباد سفر کیا۔ وزیراعلی محمود خان کے ہمراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:اپردیر جلسہ، عمران خان کی پرچی دیکھ کر اشیا کی قیمتیں بتانے کی ویڈیو وائرل
قانونی طور پر وزیراعلی کی صوابدید ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ دیگر متعلقہ افراد بھی لے جاسکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی عمران خان کے گھریلو معاملات پر منفی پراپیگنڈے کرتے ہیں۔ خاندانی معاملات پر منفی پراپیگنڈا کرنا ہماری روایات کے برعکس ہے۔