اسلام آباد پولیس کی جانب سے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری کردیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی
اسلام آباد پولیس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لیے سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
بچوں سے متعلقہ جرائم۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 4, 2023
اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔
بچوں کو انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔
بچوں کے اردگرد افراد کے رویوں پر نظر رکھیں ۔
کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
مدد کےلیے گھر کے دوسرے افراد یا پکار 15 سے…
پیغام میں مزید کہا گیا کہ آپ کی توجہ آپ کے بچوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور آپ کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کی حفاظت میں ہماری مدد کریں۔