(شہزاد چوہدری) پنجاب کے شہر پتوکی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پرائیویٹ سکول کی ٹیچر نے بچی کی آنکھ میں پنسل مار دی جس سے بچی کی بینائی چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ اقصیٰ نجی سکول میں پہلی جماعت کی طالبعلم ہے جبکہ بچی کے والد کے مطابق سکول انتظامیہ نے واقعے کے بعد بچی کو طبی امداد دینا تک مناسب نہیں سمجھا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی جانب سے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری
بچی کے والد نے مزید کہا کہ بچی نے گھر پہنچ کر اس بارے میں بتایا جس کے بعد اسے مقامی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہاں سے بچی کو فوراً لاہور ریفر کردیا گیا جہاں جناح ہسپتال میں بچی کا آپریشن کروایا گیا جس کے بعد بھی بچی نہیں دیکھ پا رہی۔
اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر قصور، سی ای او ایجوکیشن قصور اور مقامی پولیس سے واقعے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔