کہیں گرمی،کہیں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی
بادل اور دھوپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کبھی گرمی،کبھی ٹھنڈی ہوائیں،محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادمیں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سوات،کرم ،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
ژوب،موسی خیل،بارکھان اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
کراچی میں شدید گرمی کا راج،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 62فیصد ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینی گریڈ تک جانے کی توقع ہے،جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 7 ناٹیکل مائل ہے،صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہورمیں بھی سورج نے آگ برسانہ شروع کردی،محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں،درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جائے گا ، پرندوں کیلئے پانی کے انتظامات کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا،اے کیو ائی کی شرح156ریکارڈ کی گئی،شاہدرہ 164, فدا حسین 162, یو ایس قونصلیٹ میں 154 اے کیو آئی،فیض 8 ڈی ایچ اے میں 136ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔