عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو سکتی:فضل الرحمان
پی ڈی ایم سربراہ کی سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر آمد،سردار ایاز صادق کےبڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہاہےکہ عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، جب کوئی آرمی ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرے گا تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، البتہ مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر آمد،سردار ایاز صادق کےبڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کہا کہ مہنگائی کے خلاف ٹی ایل پی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی لانگ مارچ کئے لیکن ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا ،جو فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوگا قانون حرکت میں آئے گا، آرمی ایکٹ پر دی جانے والی سزا پر اپیل کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ؟بڑااعلان ہو گیا
مولانا فضل الرحمن کاکہناتھاکہ آئندہ عام انتخابات سے ہی معیشت کی بہتری ہوسکتی ہے کیونکہ جو کچھ دھاندلی سے آنے والی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا وہ ابھی تک سنبھل نہ سکی، انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد نہیں کرے گی صرف علاقائی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کےسربراہ سے کسی قسم کی بات چیت کرنے سے مکمل انکار کردیا اور کہاکہ ان سے نہ پہلے مذاکرات کررہے تھے اور نہ اب کررہے ہیں، دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر امور طے کئے، فضل الرحمن نے شہبازشریف کو مہنگائی کم کرنے اور انتخابات کےلئے حکمت عملی بنانے پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گرگیا