(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے پر پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی آ گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 سے بڑھ کر 305 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 324 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 375.50 روپے پر پہنچ گیا،امارتی درہم 1.20 روپے مہنگا ہوکر 83.50 روپے پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 1.75 روپے مہنگا ہوکر 81 روپےپرپہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ؟بڑااعلان ہو گیا
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 503 پر آ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 41 ہزار 352 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔