(24 نیوز)رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی۔
رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ1997ءسے تحریک انصاف کیساتھ کھڑا ہوں،9مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں،افواج پاکستان قوم کی محافظ ہیں۔ 9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف میں رہنا ناممکن تھا، اپنی پاک فوج کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
ملک شہزاداعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فوج پر فخر ہے،شہدا کی بے حرمتی قابل قبول نہیں،9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزادی جائے۔