جلاؤ گھیراؤ،شرانگیز تقاریر،یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کے متعلق کیس کی سماعت بھی آج نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھراؤ کا معاملہ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 9 جون تک ملتوی کردی گئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کے متعلق کیس کی سماعت آج نہ ہوسکی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ, 8 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
اس حوالے سے فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت کے بارے میں جاری کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔