یوٹیوبر کو ویوز کیلئے طیارہ تباہ کرنا مہنگا پڑ گیا

Jun 05, 2023 | 15:03:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) امریکا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اور یو ٹیوبر ٹریور جیکب کو ویوز کی خاطر طیارہ تباہ کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اور یوٹیوبر ٹریور جیکب کی 2021 میں کیلی فورنیا میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں انہیں پیرا شوٹ پہنے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹے طیارے کا انجن فیل نہیں ہوا تھا بلکہ ٹریورجیکب نے زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کیا تھا اور اس وقت یہ تاثر دیا تھا کہ طیارہ حادثاتی طور پر تباہ ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ ٹریور کی ویڈیو  اپ لوڈ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔

مزیدخبریں