ٹینس کورٹ میں بال گرل کو گیند مارنے پر ویمن ڈبلز کو ریفریر ڈِس کوالیفائیڈ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) ٹینس کورٹ پر سپورٹس مین شپ کو نظر انداز کرتے ہوئے بال گرل کو گیند مارنے پر حریف جوڑی سراپا احتجاج بن گئی، ریفریز نے ویمن ڈبلز کو ڈِس کوالیفائیڈ کر دیا۔
فرنچ اوپن ویمن ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ کا میچ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب جاپانی کھلاڑی میوکیٹو نے تین ایک کی برتری سمیٹے دوسرے سیٹ میں بال گرل کو گیند مار دیا۔ جس سے بال اٹھا کر پلیئرز کو دینے والی لڑکی رونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کیلئے حریف ٹیموں کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی
@CovfefeAnon Insane! Never send a ball girl to do a ball boy's job.
— DosXXMaquina (@DuosEquis) June 5, 2023
Doubles pair are DISQUALIFIED from French Open after ball girl is struck on the shoulder by Japan's Miyu Kato shot and left in tears https://t.co/9WhC4ATaAG pic.twitter.com/1nLH5bjdU6
اس سپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی کا ریفریز نے نوٹس لیا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ حریف جمہوریہ چیک اور اسپینش جوڑی کے احجتاج پر جاپانی اور انڈونیشین ٹیم کو میچ سے ہی آؤٹ کر دیا۔ ڈِس کوالیفائیڈ کرنے کا یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ وائرل ہو گیا۔