ٹینس کورٹ میں بال گرل کو گیند مارنے پر ویمن ڈبلز کو ریفریر ڈِس کوالیفائیڈ کر دیا

Jun 05, 2023 | 16:20:PM

(احمد رضا) ٹینس کورٹ پر سپورٹس مین شپ کو نظر انداز کرتے ہوئے بال گرل کو گیند مارنے پر حریف جوڑی سراپا احتجاج بن گئی، ریفریز نے ویمن ڈبلز کو ڈِس کوالیفائیڈ کر دیا۔

فرنچ اوپن ویمن ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ کا میچ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب جاپانی کھلاڑی میوکیٹو نے تین ایک کی برتری سمیٹے دوسرے سیٹ میں بال گرل کو گیند مار دیا۔ جس سے بال اٹھا کر پلیئرز کو دینے والی لڑکی رونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کیلئے حریف ٹیموں کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

اس سپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی کا ریفریز نے نوٹس لیا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ حریف جمہوریہ چیک اور اسپینش جوڑی کے احجتاج پر جاپانی اور انڈونیشین ٹیم کو میچ سے ہی آؤٹ کر دیا۔ ڈِس کوالیفائیڈ کرنے کا یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ وائرل ہو گیا۔

مزیدخبریں