(24 نیوز) کراچی کے ضلع کورنگی میں انوکھا واقع پیش آیا، ٹک ٹاکر کا تھانےمیں میز پر پاؤں رکھ کر ویڈیو بنانے کا الگ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ٹک ٹاکر رئیس جعفر کو ابتدائی طور پر پولیس افسران نے اپنی گاڑی کی ملکیت کے دستاویزات نہ ہونے پر پکڑا تھا۔ اس خلاف ورزی پر اسے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل تھانے لے جایا گیا۔ اپنے والدین کے کاغذات لانے کا انتظار کرتے ہوئے اسے میز پر پاؤں اٹھا کر ٹک ٹاک فلم کرنے کا روشن خیال آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور سٹائل آئکون نکی نینا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
اس کے بعد اس نے اپنی ضمانت کے لیے کیمرے کے سامنے معافی مانگی۔ ویڈیو میں اس سے سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کون ہے اور کہاں کا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ پولیس سٹیشن میں کیا ہوا، اور اسے پہلے کیوں گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد وہ کہتا ہے کہ اسے اپنے اعمال پر واقعی افسوس ہے اور اسے ایک اور موقع دیا جانا چاہیے۔