محمد رضوان نے اپنی ہارورڈ بزنس سکول کی استاد کو قرآن پاک کا تحفہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس سکول کی اپنی استاد کو قرآن پاک کا تحفہ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی میں بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے گزشتہ دنوں امریکا گئے، وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے اس پروگرام میں شریک ہونے والے پہلے پروفیشنل کرکٹر ہیں۔ انہوں نے 31 مئی سے 03 جون تک اس ایجوکیشن پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس کورٹ میں بال گرل کو گیند مارنے پر ویمن ڈبلز کو ریفریر ڈِس کوالیفائیڈ کر دیا
ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے دوران محمد رضوان نے اپنی خاتون استاد کو قرآن پاک کا انگلش زبان میں ترجمہ تحفے میں دیا۔ ان کی تحفہ دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
Spreading Islam: Cricketer Muhammad Rizwan gifts English version of the Holy Quran to his teacher at Harvard Business School. pic.twitter.com/RRewAd6E9R
— Akhtar Jamal (@AkhtarActivist) June 4, 2023
قبل ازیں محمد رضوان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز میتھیو ہیڈن کو بھی قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا گیا تھا۔