(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے 500/132 کے وی گرڈ سٹیشن علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور مقامی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
22 ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونے والے این ٹی ڈی سی کے اس منصوبے پر 20.7 ارب کی لاگت آئے گی، سی پیک کے دو اہم منصوبوں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم 3 انڈسٹریل سٹی کو مسلسل اور بہتر وولٹیج پروفائل کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی، یہ منصوبہ 600 میگاواٹ کی لوڈ ڈیمانڈ کو بھی پورا کرے گا۔
سپیشل اکنامک زون میں یہ منصوبہ صنعتوں کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے ریجن میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے,اس منصوبے کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت نے اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر 8 روپے مہنگا، مارکیٹ میں بھونچال آگیا