(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ بنکر میں چھپ کر بیٹھنے والے کو قوم معاف نہیں کرے گی، جو کہتاتھا میں اکیلا کافی ہوں وہ آج اکیلا بیٹھا رو رہا ہے۔
آزادکشمیر باغ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ یادگار شہدا جلانے والوں کا احترام نہیں کریں گے،جنگی جہاز جلانے والا ہم میں سے ہوسکتاہے؟ یادگار شہدا جلانے والا پاکستانی نہیں ہوسکتا، چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ بنکر میں چھپ کر بیٹھنے والے کو قوم معاف نہیں کرے گی، وہ شخص ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرکے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سستی بجلی فراہمی کا مشن، حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
ان کاکہناتھا کہ ن لیگ تو نہیں ٹوٹی لیکن اس کی جماعت کی کرچیاں بھی نہیں مل رہیں، وہ جماعت جہاں سے آئی تھی وہیں واپس چلی گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے سانحہ 9مئی کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو قرار دیا،آپ کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ دوسروں کو رلانے کا کہنے والا آج دن رات روتا ہے، نوازشریف نے بدترین وقت دیکھا لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی،جو کہتاتھا میں اکیلا کافی ہوں وہ آج اکیلا بیٹھا رو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر 8 روپے مہنگا، مارکیٹ میں بھونچال آگیا